راجستھان میں بچوں کی اجتماعی شادی 5 سالہ دلہن پھوٹ پھوٹ کر روتی رہی پنڈت سمیت 4 گرفتار
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست راجستھان میں بچوں کی اجتماعی شادی میں 5 سالہ دلہن پھوٹ پھوٹ کر روئی کہ بچی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر کئی افراد کے دل پگھلا دئیے۔ پولیس نے تین افراد اور شادی کرانیوالے پنڈت کو گرفتار کرلیا۔ بچی کی شادی 11 سالہ بچے سے کرائی جا رہی تھی۔ واضح رہے بھارت میں چائلڈ میرج ایکٹ 2006ء کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی اور 21 سال سے کم عمر لڑکے کی شادی پر پابندی ہے لیکن کم عمر بچوں کی شادی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت دنیا بھر میں بچوں کی شادیاں کرانے میں تیسرے نمبر پر ہے۔