ساندہ سے خاتون سمیت2 افراد کی نعشیں برآمد، قتل کا شبہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندہ کے علاقہ میں 2افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو قتل کیا گیا ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آ سکیں گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی معلوم ہو اہے کہ تھانہ ساندہ کے علاقہ دھوپ سری کا رہائشی جمشید گھڑیوں کا کام کرتا تھا گذشتہ روز جمشید کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کی کہ جمشید چھت سے گر کر دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی جبکہ متوفی کے والد شبیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں چھت سے گرنے کی کہانی من گھرٹ ہے تفتیش کے بعد حقائق معلوم ہو سکے گے جبکہ دوسرے واقع میں رضیہ نامی بیٹی اور داماد سے ملنے کیلئے آ ئی اور کیمرے میں مردہ حالت میں پڑی تھی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہو ئی پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق معلوم ہو سکے گے بظاہر یہ قتل ہی لگتا ہے