پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے شروع ہو گا
کراچی (اے پی پی) اولمپئن افتخار سید سپورٹس اکیڈمی (او آئی ایس ایس اے) کے زیراہتمام پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اپریل سے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کی سنگاپور میں منعقدہ ایشین انڈر 16 ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی پر خوشی منانے کے طور پر اس ایونٹ کو انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔