پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا۔ پہلا سیمی فائنل کے ای ایس یس اور عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیموں کے مابین راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائینل میں سید پیپرز اور پی ٹی وی کی ٹیمیں میرپور آزادکشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔ سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں 29 اپریل کو آمنے سامنے ہونگی۔