چیف کمشنر اسلام آباد سمیت 6 اعلیٰ وفاقی افسر تبدیل
اسلام آباد (وقت نیوز)چیف کمشنر اسلام آباد طارق پیرزادہ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ جاوید پال نئے چیف کمشنر اسلام آباد مقرر ۔ وقت نیوز کے مطابق چیف کمشنر طارق پیرزادہ کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ، ظفر اقبال قادر سیکرٹری آئی ٹی اور عبدالخالق سپیشل سیکرٹری خزانہ بنا دیئے گئے۔ شاہد رشید سیکرٹری صنعت، فضل عباس ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور مقرر کردیئے گئے۔