صاحبزادہ فضل کریم نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے وقف کیا، قاری زوار بہادر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سابق چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے ایصالِ ثواب کے لیے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر گلبرگ لاہور میں قرآن خوانی اور تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں قاری زوار بہادر، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی محمد اقبال چشتی، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، علامہ احمد علی قصوری، میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، پیر محمد اطہر القادری مفتی محمد حسیب قادری، محمد نواز کھرل و دیگر نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے۔ قاری زوار بہادر نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم نے اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ نظامِ مصطفی کے نفاذ اور مقامِ مصطفی کے تحفظ کے لیے وقف کئے رکھا۔