ادیب جاودانی کی کتاب بھٹو کی پھانسی اور بینظیر کا قتل بے حد تحقیق پر مبنی ہے: گورنر پنجاب
لاہور (پ ر) پنجاب کے گورنر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ادیب جاودانی نے بھٹو کی پھانسی اور بینظیر کا قتل کے حوالے سے جو کتاب لکھی ہے یہ ان کی بے حد تحقیق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کو اس مقدمے کا حصہ بنایا جائے جس کے ذریعے سپریم کورٹ اس کا سرے سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصنف سے کتاب وصول کرتے وقت کیا۔