فاطمہ گرلز ہائی سکول فین روڈ کا اعزاز
لاہور (پ ر) گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول 2 فین روڈ کی طالبات نے ایوان اقبال کمپلیکس کے تحت ہونے والے ٹیبلو شو میں ہیڈ مسٹریس مسز مریم منظور کی سربراہی میں حصہ لیا جس میں طالبات نے بہترین پرفارمنس کی شیلڈ حاصل کی۔ اس کے علاوہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ارتھ ڈے منایا گیا جس میں سکول کی طالبات نے آرٹ اینڈ کرافٹ پروگرام میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ سکول کی طالبات نے کہا کہ ہماری کامیابی پرنسپل میڈم مریم منظور کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔