مسلمانوں کے زوال پذیر ہونے کی وجہ قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری ہے: مجاہد کامران
لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں لیکن موجودہ دور میں ہونے والی علمی پیش رفت میں ان کا کوئی حصہ نہیں اور مسلمانوں کے زوال پذیر ہونے کی وجہ بھی قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ بک ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ، معروف تجزیہ کاراوریا مقبول جان، چئیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، فیکلٹی ممبران، پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور ایلومینائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں، لائبریرینز اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔