پیپلزپارٹی عوام کو بنیادی حقوق اور سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرے گی: منیر احمد خان
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیراحمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 11 مئی کو بھرپور عوامی تائید سے ایک بار پھر اقتدار میں آ کر ترقی کا عمل وہیں سے شروع کریگی جہاں اسے چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے انقلابی منشور پر عمل کر کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سماجی و معاشی تحفظ فراہم کرے گی۔