لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کا نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔محکمہ جنگلی حیات نے نایاب نسل کا عقاب برآمد کر لیا جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 36ہزار ڈالر سے زائد ہے ۔ محکمہ جنگلی حیات نے پولیس کے ہمراہ تونسہ میں کارروائی کر کے ملزم کوگرفتار کر کے نایاب عقاب کو برآمد کر لیا۔
محکمہ جنگلی حیات نے نایاب نسل کا عقاب برآمد کر لیا، ملزم گرفتار
Sep 23, 2024