سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کی نشاندہی پر تھانہ جوہر ٹاون پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی،جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان سے 8چوری شدہ موٹر سائیکلیں،6موبائل فون،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر مختار اور سلیم کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ایس پی رضا تنویر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو سزاد لوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔سیف سٹی کیمروں سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری میں مدد مل رہی ہے۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔