نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ میں امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات نگران وزیر خارجہ نے اقتصادی مواقع اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا وزیر خارجہ نے عالمی کاروباری اور صنعتی برادری کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ نگران وزیر خارجہ جیلانی نے حالیہ برسوں میں شدید چیلنجز کے باوجود پاکستانی مارکیٹ کی لچک کو اجاگر کیا۔ حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے استحکام کے اقدامات قوم کو معاشی بحالی اور ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں۔نگران وزیر خارجہ امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔نگران وزیر خارجہ وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان کی طرف سے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور کان کنی، سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اہمیت پر زور دیا۔