بشریٰ بی بی کی طلبی کاسمن معطل،حکمنامہ جاری

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیک کیس میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرتےہوئے ایف آئی اے اور پولیس کے متعلقہ افسران کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کاحکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو وائس ریکارڈنگ کا سیمپل دینے کیلئے طلب کیا،وکیل درخواست گزار کے مطابق طلبی کا آرڈر آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔تحریری فیصلےمیں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کو کسی معاملے میں وائس ریکارڈنگ کرانے کیلئے آرڈر جاری کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...