بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز
بجلی چوروں کے خلاف پاور ڈویژن اور انتظامیہ نےمشترکہ کاروائیاں تیز کر ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہناہےکہ ملک بھر میں دو ہزار 301 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملک بھر میں بجلی چوروں پر 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہناہےکہ بجلی چوروں سے 7.88 ارب روپے کی ریکوری ہو گئی ہے۔