Waqt News
Friday | December 01, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی
  • کوپ 28 کانفرنس: عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان
  • پی ٹی اے کا وطن آنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان
  • فیس بک نے ہزاروں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے
  • کامران، سلمان اور راؤ افتخار چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ مقرر

سر سیّد احمد خاں اور اُردو ذریعہ¿ تعلیم

Sep 23, 2023 10:42 AM, September 23, 2023
  • سید روح الامین
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سر سیّد احمد خاں اور اُردو ذریعہ¿ تعلیم

سید روح الامین
    سر سید کی تعلیمی پالیسی قوم کے مرضِ غلامی کا پہلا نسخہ تھا جو وقت کے لحاظ سے مناسب اور موافق مزاج تھا۔ سر سید وقتی مصالح کے تحت اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کے اہل تھے۔ چنانچہ اُن کی تعلیمی پالیسی میں بھی ردوبدل ہوا۔ اُن کو بعض اصولوں پر بھی سمجھوتا کرنا پڑا۔ اس کی مثال میں ان کی تحریروں میں سے چند اقتباسات پیش کرتا ہوں جن سے یہ نکتہ خودبخود واضح ہو جاتا ہے۔
    ذیل کا اقتباس ایک طویل عرضداشت کے صرف چند جملے ہیں جو 1867ءمیں ”برٹش انڈین ایسوسی ایشن کی طرف سے جس کے بانی سرسید تھے حکومت کو پیش کی گئی تھی۔ اس میں سرسید نے مقامی زبان کو اعلیٰ تعلیم کا ذریعہ بنانے پر پورا زور دلائل صرف کیا ہے۔ یہ پوری عرضداشت آج بھی پاکستان میں ہمارے حکامِ اعلیٰ کے مطالعے کے لائق ہے۔ ایک لمبی چوڑی تمہید کے بعد لکھتے ہیں :
”تعلیم جو اَب ترقی کرنے سے تھکی ہوئی ہے اس کی اس حالت کے اور بھی کئی باعث ہیں جن میں سب سے بڑا باعث یہ ہے کہ صرف انگریزی کی تحصیل کے ذریعہ سے ہر ایک طالب علم اس قدر درجے یا اخلاق اور تربیت کے اس قدر مرتبے کو نہیں پہنچا جس کی لوگ تعظیم و تکریم کریں یا جس سے اُن کے والدین کو معلوم ہو کہ اُنہوں نے نہایت اعلیٰ درجے کی تعلیم پائی ہے.... ہماری خواہشیں یہ ہیں کہ جو کوششیں انگریزی زبان کی اشاعت کے لئے بالفعل کی جاتی ہیں وہ جاری رہیں.... مگر ایک طریقہ تعلیم کا جو کہ عام تعلیم کی ترقی کے لیے زیادہ مو¿ثر تصور کیا جاتا ہے، قائم اور جاری کیا جائے.... بجائے اس بات کے کہ صر ف انگریزی ہی زبان میں تعلیم کی جائے، دیسی زبان کو بھی تعلیم کے اعلیٰ درجے کے مضمون اور مطالب میں لوگوں کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ گردانا جائے....“
....................
”کہا جا سکتا ہے کہ اس تجویز کا ایک مدت ہوئی تصفیہ ہو چکا مگر ہم اس کے سخت مخالف ہیں کیوں کہ جو کچھ تجویز کرتے ہیں اُس پر کبھی مباحثہ تک نہیں ہوتا ہے.... جس حالت میں کہ ہم انگریزی کی تعلیم قائم رکھیں اور اُس کی ترقی میں کوشش کریں تو کیا ہم کسی دیسی زبان کو اس قسم کا ذریعہ اختیار او رتجویز نہیں کر سکتے جو ایک غیر ملکی زبان کی نسبت علم کے عموماً شائع ہونے اور لوگوں کے خیالات اور طور طریقے اور اخلاق کی ترمیم کے واسطے زیادہ تر مناسب ہو؟ یہ ممکن نہیں کہ ان کروڑوں آدمیوں کو ایک ہی زبان وہ بھی نئی سکھائی جائے.... بس اگرچہ بات ممکن نہیں تو بجز اس کے اور کوئی علاج اور تدبیر نہیں کہ .... دیسی زبان کو ذریعہ تعلیم ٹھہرایا جائے۔ اگر علم کی تحصیل غیر ملک کی زبان کے ذریعہ سے کی جائے تو اس میں دوچند وقت صرف ہوتا ہے۔ اوّل تو خود زبان ہی کے سیکھنے میں وقت خرچ ہوتا ہے اور اِس کی تحصیل میں ہزاروں طالب علم اس قدر وقت کھوتے ہیں کہ پھر اس زبان کے ذریعہ سے .... کسی مفید علم کو تحصیل کرنے کے واسطے وقت باقی نہیں رہتا۔
....................
”دو کالج اب ایسے موجود ہیں جن کی سند ہم اپنی تجویز کے مفید ہونے کی تائید میں پیش کرتے ہیں۔ ایک تو ٹامس سول انجینئرنگ کالج رڑکی کی شاخ، دوسرا میڈیکل کالج آگرہ کی شاخ اُردو.... ہر ایک کو ایک ہی قسم اور ایک ہی درجے کے علم سکھائے جاتے ہیں یعنی جن کتابوں کی تحصیل اُردو فریق کے طالب علم کرتے ہیں وہ کتابیں بالکل ان کتابوں کا ترجمہ ہوتی ہیں جو انگریزی طالب علموں کے استعمال میں ہوتی ہیں۔ امتحان کے سوالات دونوں فریق کے یکساں ہوتے ہیں.... کبھی اُردو فریق والے کا طالب علم انگریزی فریق کے اپنے ہمسر سے بہتر نمبر حاصل کرتا ہے.... میڈیکل کالج آگرہ میں یہ بات معلوم نہیں ہوئی کہ اُردو کے طالب علم اپنے انگریزی کے ہمسرطالب علموں سے ان منصوبوں کے بخوبی تحصیل کرنے میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ 
ہم مسکینی اور نہایت عاجزی سے گزارش کرتے ہیں کہ گورنمنٹ ہند اعلیٰ درجے کی تعلیم کا ایسا سرشتہ قائم کرے جس میں بڑے بڑے علوم و فنون کی تعلیم دیسی زبان میں ہوا کرے.... جو کتابیں یونیورسٹی کے امتحان کی فہرست میں مندرج ہیں۔ ان کے ترجمے دیسی زبان میں ہو سکتے ہیں اور بعض منصوبوں کی اصل کتابیں تصنیف ہو سکتی ہیں.... علی گڑھ کی سائینٹفک سوسائٹی اس کام کو انجام دے رہی ہے؟؟ اور ایک جگہ افسوس کرتے ہیں کہ ”دیسی زبان بطور ایک غیر ملکی زبان پڑھائی جاتی ہے.... ہندوستان کے مدرسے گویا انگریزوں کے لڑکوں کی تعلیم گاہیں ہیں۔“
    قارئین بلاشبہ سر سید احمد خاں انگریزی تعلیم کے حامی تھے مگر اُردو کو بطور ذریعہ¿ تعلیم اپنانے میں وہ کس قدر سنجیدہ تھے۔ ہم نے صرف اُن کے چند اقتباسات آپ کی خدمت میں پیش کئے ہیں۔ سر سید کی تعلیمی پالیسی میں مرکزِ نظر کردار نہیں تھا۔ مادی او رسیاسی مفادات تھے۔ سر سید کو خود بھی احساس تھا کہ وہ اپنی تعلیمی پالیسی مرتب کرنے میں آزاد نہیں تھے۔ فرماتے ہیں:
”ہماری پوری تعلیم اُس وقت ہو گی جب کہ ہماری تعلیم ہمارے ہاتھ میں ہو گی۔ ہم آپ اپنی تعلیم کے مالک ہوں گے۔
بادی النظر میں یہ ایک کامیاب حکمت ِ عملی تھی۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیںکہ پاکستان اس حکمت عملی کا ثمرہ ہے لیکن اس سفر میں ہم نے کچھ کھویا بھی ہے۔ یہ نقصان اقدار و کردار کی حدوں میں واقع ہوا ہے۔
    افسوس کہ آج ۴۷ سال بعد بھی ہماری تعلیم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی قومی زبان اُردو کو ذریعہ تعلیم بنانے کے بجائے ہم نے ایک غیر ملکی زبان انگریزی کو اپنایا ہوا ہے۔
uuu

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سید روح الامین

سید روح الامین

مشہور ٖخبریں
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان کے ”گھر“ ...

    Nov 30, 2023
  • امریکی عالی دماغ ڈاکٹر ہنری کسنجر کی وفات

    Dec 01, 2023
  • ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

    Nov 30, 2023 | 15:01
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    Dec 01, 2023 | 13:23
  • چیف جسٹس کا خود کو ملی لگژری گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

    Dec 01, 2023 | 13:09
  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    Dec 01, 2023 | 13:05
  • چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حکم نامے کیخلاف درخواست ...

    Dec 01, 2023 | 12:59
  • خدیجہ شاہ نظر بندی کیس اور توہین عدالت کا معاملہ

    Dec 01, 2023 | 12:50
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • امریکی عالی دماغ ڈاکٹر ہنری کسنجر کی وفات

    Dec 01, 2023
  • نواز شریف بری ہو گئے

    Dec 01, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Dec 01, 2023
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
  • قدرت اللہ چوہدری کی یاد میں!!!!!

    Nov 30, 2023
  • 1

    میاں نواز شریف کی بریت اور نظامِ عدل پر اٹھتے سوالات

  • 2

    کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے

  • 3

    رحیم یار خان: ڈاکوو¿ں کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

  • 4

    پاکستان کے لئے عالمی بنک کی چشم کشا رپورٹ کا اجراء

  • 5

    انتخابات پر شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں

  • 1

    جمعة المبارک 16جمادی الاول  1445ھ،یکم دسمبر 2023ئ

  • 2

    جمعرات 15جمادی الاول  1445ھ، 30نومبر 2023ئ

  • 3

    بدھ 13جمادی الاول  1445ھ، 29نومبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  سپہ سالار کا پہلا سال 

    Dec 01, 2023
  •  ”اچھا مسلمان۔ اچھا پاکستانی“ 

    Dec 01, 2023
  •  پاکستان میں دہشت گردوں کے زیراستعمال امریکی ...

    Dec 01, 2023
  •  بَعداَزخدا 

    Dec 01, 2023
  •  رستے میں پسندآگئی کیوں منزل ِ مرگ

    Dec 01, 2023
  • پیپلزپارٹی کانیئرتاباں… سیدنیئرحسین بخاری 

    Nov 30, 2023
  • خود ساختہ انسانی مسائل کا حل فطرت میں ہے موجود 

    Nov 30, 2023
  • توحید کی آواز (تبصرہ)

    Nov 30, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

       اصحاب کہف(۱) 

  • 2

     امر با لمعروف و نہی عن المنکر 

  • 3

     حسن اخلاق

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اعانت

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    آفتاب

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    روشن

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group