
کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا،جس کے تحت روٹی 18سے20 اورنان20 سے 25 روپے میں ملے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ گیس کے بل بڑھ گئے۔ ہرچیز مہنگی ہو رہی ہے اس لئے نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پہلے روٹی 18 روپے اور نان 20 روپے میں دے رہے تھے مگر اب روٹی 20 روپے کی اور نان 25 روپے کا دیں گے۔اسلام آباد کے نان بائیوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ نئی قیمتوں پر انتظامیہ نے مداخلت کی تو تندور بند کر دیں گے۔ انتظامہ اگر تنگ کرے گی تو تندوربند کرکے چابیاں ڈی سی آفس جمع کروا دیں گے ۔