ٹرانسجینڈر ایکٹ: سینیٹر مشتاق کی ترامیم اسلامی نظریاتی کونسل کو پیش

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ٹرانسجینڈرز ایکٹ میں سینیٹر مشتاق احمد خان کی پیش کر دہ ترامیم اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دی ہیں۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں اسلام اور احکام الٰہی کےخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا بل پر دیگر ترامیم بھی اسلامی نظریاتی کونسل بھجوائی جائیں گی۔کمیٹی کے مطابق ترامیم سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائےطلب کی گئی ہے بل کی بعض شقوں کو قرآن وسنت سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے ٹرانسجینڈر ترمیمی بل 2021 پر ترامیم پیش کی تھیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے تجویز پیش کی کہ کوئی جنس تبدیلی کیلئےنادراکےپاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سے قانونِ وراثت پر اثر پڑ رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ جب قانون بن رہاتھاتب اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےلی گئی؟ جس پر سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں لی گئی تھی۔وزارت انسانی حقوق کی جانب سے ترامیم کی مخالفت کی گئی۔ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس قانون کو نہ چھیڑا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ترامیم کی حمایت جب کہ خواجہ سرا نمائندگان نے مخالفت کی۔