خضدار: سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خضدار میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی۔