ایکسئن لیسکو سٹی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مرزا اشرف ‘ عظیم علی شیخ و دیگر کی مبارکباد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ایکسئن لیسکو سٹی محمد راشد سومرو کے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچنے پر مرزا اشرف بیگ ،عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی، شیخ امتیاز احمد، میاں عبدالرئوف، مصطفی خان ، امجد علی سلطانی و دیگر نے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکسئن لیسکو سٹی محمد راشد سومرو نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی و تحفظ اور عوامی خوشحالی کی خصوصی دعائیں کیں۔
ان شاء اللہ پاکستان ایک مثالی ریاست بن کر ابھرے گا وطن عزیز کی ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا پاکستان کے ادارے امور ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے بھرپور ذمہ دارانہ کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عوام کا جذبہ حب الو طنی بھی سراہے جانے کے لائق ہے جس کی پوری دنیا معترف ہے۔