قصور: صفائی کے ناقص انتظامات پر 3 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور سجاد محمود بابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز راؤ عبیدا لرحمن کی زیرنگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی قصورکی فوڈسیفٹی ٹیمز نے کارروائی کرتے متعدد مشہور سو یٹ شاپ اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، حفظان صحت کے اصولوں اور فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 فوڈبزنس آپریٹرزکو1لاکھ 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔