بڑاگھر و گردونواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت جاری
بڑاگھر ( نامہ نگار ) شہر و گردونواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت جاری، شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی و گردونواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عروج پر ، ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی استعمال کرنے سے شہری معدہ کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ، بڑوں کے علاوہ شیر خوار معصوم بچے زیادہ متاثر ہونے لگے ۔شہریوں ملک سہیل،رانا احسن نوید و دیگر کا کہنا ہے کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو شہر سے باہر داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ کی کوالٹی چیک کرنی چاہیے تاکہ شہریوں کو محفوظ خوراک میسر ہو سکے اور جس کا دودھ مضر صحت ہو سکے اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔