حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کر کے عام آدمی کا جینا محال کردیا:احسان زین وٹو
فیروزوٹواں (نامہ نگار ) بجلی کے ٹیکس سے بھرپور بلوں نے عوام کوجیتے جی مار دیا مہنگائی کے اس دور میں جہاں عوام دو وقت روٹی کو ترس رہے ہیں وہاں موجودہ حکومت نے مہنگائی میں متعدد بار اضافہ کر کے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی میں سو سے دو سو گناہ اضافہ کر کے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ان خیالات کا اظہار فرزند فیروزوٹواں ملک احسان زین وٹو نے کیا ان کا مزید کہنا تھا جدت اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ہم فرسودہ نظام میں رہ رہے ہیںہمارے نظام سے تو جنگل کا قانون بہتر ہے ہماری حکومتوں کے سربراہوں نے اپنے لیے محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔