بھکھی: پولیس کی کارروائیاں متعدد منشیات فروش گرفتار
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی پی او فیصل مختیار کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل رائو آصف زمان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھکھی شہباز نجمی کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جس کے نتیجہ میںمتعدد منشیات فروشوں سے تین کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک شخص سے 30بور پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے شہباز نجمی نے کہا کہ منشیات فروش یا تو توبہ کرلیں یا علاقہ چھوڑ جائیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔