پوری قوم کو متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا، ڈاکٹر ریاض احمد
حضرو (نمائندہ نوائے وقت )معالج ڈاکٹر ریاض احمد للہٰ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا اس وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ سیلاب کے نقصانات سے متاثر ہیں خوراک ،ادویات اور دوسری اشیاء کی ان کو ضرورت ہے مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہا رانہوںنے ایمان ریاض ( امریکہ) کی جانب سے متاثرین سیلاب نوشہرہ کیلئے اشیاء خورد نوش جن میں آٹا ،دالیں ،چاول ،صابن گھی ودیگر جن کی مالیت تقریباََ4لاکھ روپے تھی متاثرین میں تقسیم کیے اس موقع پر خان خالد خان ،جاوید مجید خان ودیگر موجود تھے قبل ازیں ڈاکٹر ریاض احمد للہٰ نے الخدمت فائونڈیشن کو متاثرین سیلاب کیلئے 3لاکھ روپے کی امداد دی تھی ڈاکٹر ریاض احمد للہٰ نے کہا کہ اس وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ سیلاب کی تباہیوں کا شکار ہیں بڑی جماعتوں نے امدادی کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو بھی امداد فراہم کی اور حکومت کی طرف سے بھی امداد کا سلسلہ جاری ہے پاکستان میں آنیوالے بدترین سیلاب کی وجہ سے لوگ گھروں سے بے گھر ہو گئے اشیاء خورد نوش کی شدید قلت ہے ۔