گوجر خان پو لیس نے قتل کے ملزم عتیق الرحمن سے اسلحہ برآمد کر لیا
گوجر خان (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ گوجر خان انسپکٹر ملک نذیر احمدگھیبہ اور ٹیم نے قتل کے ملزم عتیق الرحمن سے اسلحہ برآمد کروایا عتیق الرحمن نے مورخہ11/8/22 کو اپنے باپ کو قتل کیا تھاجس کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ نمبر879/22بجرم 302ت پ درج کیاگیاتھا۔ملزم عتیق الرحمان گوجرخان نے دوران تفتیش اسلحہ برآمد کروایا دوسری کاروائی کے دوران پولیس کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران آصف اے ایس آئی نے ملزم اورنگزیب کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے راستے پر تعمیرات کی تھی جس کی اسسٹنٹ کمشنر نے نشاندہی کروا کے ملزم کے خلاف رپورٹ دی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1013/22بجرم447ت پ درج کیاتھا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران نزاکت حسین گوجرخان سے 340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔