ایس ایچ او شمس الکبرکی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری
اسلام آباد (وقائع نگار ) ایس ایچ او تھانہ سنگجانی شمس الکبرکی جر ائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کارروا ئیاں متعدہ گرفتارمنشیات کے ناسور کے خاتمہ کیلئے منشیات فروشوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سفارشیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں گے کسی جرائم پیشہ کو علاقے میں برداشت نہیں کرسکتا علاقہ عوام کے تحفظ اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات ہے علاقہ تھانہ سنگجانی کے اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او شمس الکبر کی علاقائی کاروئیوں کو سہراہا انہوں نے کہا کہ ان کے آنے سے علا قے میں جرائم کم ہوے ہیں اور جرائم پیشہ افراد بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوے کہا کہ ایس ایچ او شمس الکبر کی سخت اقدامات کی وجہ سے جرائم پیشہ افرد میں کمی واقعہ ہوئی ہے جرام پیشہ افراد کی سرپرستی کرنیوالوں نے ایس ایچ او سنگجانی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ،ایس ایچ او سنگجانی شمس الکبرنے کہا کہ ہمیں ہمارے آفسران نے منشیات فروشوں اور جر ائم پیشہ افرادکے خاتمے کیلئے حکم دیا ہے کہ چاہیے کوئی کتنا ہی پڑا مگر مچھ کیوں نہ ہو کسی جرائم پیشی افراد کے خلاف نرمی نہ برتی جاے سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں۔