حکومت غیر شرعی ،غیر اخلاقی ٹرانس جینڈر قانون کو واپس لے: ذاکر الرحمن
ایمن آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی علامہ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹرانس جینڈر غیر شرعی غیر اخلاقی قانون کو واپس لے، سینٹر مشتاق احمد خان کی ترامیم کو شامل کرے اگر حکومت ہے یہ قانون واپس نہ تو جلد اس کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا ہماری جماعت سیلاب زدگان کیلئے ایک ہزار مکانات تعمیر کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد احسان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر مولانا محمد مشتاق چیمہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث عالمی پنجاب رانا نعمت اللہ ظفر سیکرٹری جنرل یوتھ فورس ودیگر نے بھی خطاب کیا امیر سٹی مولانا الطاف الرحمن سندھو نے شہری جماعت کی طرف سے مرکزی خازن عامر عبداللہ کو 11لاکھ 20ہزارروپے کا چیک اور دو ٹرک خشک راشن، ادویات ودیگر ضروریات زندگی کا سامان دیا۔ بعد ازاں مولانا الطاف الرحمن سندھو، قاری محمد رمضان ثاقب، قاری عمر فاروق رحمانی، مولانا عثمان یزدانی ،قاری فیاض الرحمن، قاری عبد الرشید بلوچ، حاجی محمد یعقوب مغل، عدنان غفور ،حافظ محمد اسامہ مولانا حجاج ،صمدانی چوہدری سلیمان فیروزچھٹہ مخدوم صہیب احمدکو ریلیف فنڈ کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دینے پر شیلڈز دی گئیں