راہوالی، ڈوگرانوالہ سے2 بچوں کو اغوا کرلیا گیا،زمیندار پر تشدد
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)تھانہ کینٹ کے علاقہ راہوالی، ڈوگرانوالہ سے دو بچوں کو اغوا کرلیا گیا پولیس نے مغوی بچوں کے وارثوں کی رپورٹ پر مقدمات درج کرلیے، ڈوگرانوالہ کے محمد عرفان کا نویں جماعت کا 14 سالہ طالبعلم بیٹا ارسلان لیپ ٹاپ لے کر گھر سے نکلا شام تک واپس نہ آیا تو تلاش کرنے پر اس کا کوئی سراغ نہ ملا جس پر والد نے اغوا کے شبہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ دوسرے واقع میں محمد دارالاسلام راہوالی کے محمد عمران کا 12سالہ کزن عبداﷲ حسن کو محلہ کے اوباش محمد زبیر نے بری نیت سے اغوا کر لیا تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمات درج کرکے مغوی بچوں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ادھر گائوں ترگڑی میں زمیندارمحمد شکیل گھر جارہا تھاکہ راستے میں تھڑا مار کر بیٹھے ہوئے عبدالجبار اور اقرار پسران محمد اشرف نے اس پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے تشدد کرکے زخمی کردیا ،اہل محلہ نے دونوں بھائیوں کی منت سماجت کرکے اس کی جان چھڑوائی تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے