پنڈدادن خان میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری
پنڈدادن خان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے متحرک رہنما امتیاز جٹ کے گھر چوری کی واردات لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری پنڈدادن خان تحصیل میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے تحریک انصاف کے متحرک رہنما امتیاز جٹ کریم پور کے گھر گزشتہ رات چوروں نے چھت اکھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ھوگے تحصیل پنڈدادن خان میں مسلح ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں دو ماہ میں مسلح ڈکیتی کی تین وارداتیں ھو چکی ہیں سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔