فتح جنگ شہر اور گردونواح میںغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام عاجز آ گئے
فتح جنگ ( نامہ نگار )فتح جنگ شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام عاجز آ گئے شہر میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بار ہ سے چودہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے بجلی کی طویل بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مساجد اور گھروں میں پانی نایاب ہو جا تا ہے لوڈ شیڈنگ سے بجلی سے وابستہ کاروبار ٹھپ ہو جاتے ہیں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مسائل کو سامنا ہے ایک طرف بجلی کے بے تحاشا بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ہے دیہی علاقوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جہاں ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے کیلئے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔