الشمس پبلک ماڈل سیکنڈری سکول پنڈی گھیب کی کااعزاز
پنڈی گھیب(نامہ نگار)الشمس پبلک ماڈل سیکنڈری سکول پنڈی گھیب کی طالبات امتیازی نمبروں سے کامیاب، راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں علاقے کی معروف درسگاہ الشمس پبلک ماڈل سیکنڈری سکول پنڈی گھیب کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،29 طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا جنہوں نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرکے ادارے کو سو فیصد نتائج دیئے ہونہار طالبہ لبابہ خالد نے 479 نمبر لیکر ادارے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دانیہ رحمان نے 478 لیکر دوسری اور دعا عامر نے 469 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی قبل ازیں مذکورہ ادارے کیجانب سے میٹرک فائنل پارٹ کے امتحانات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ادارے کیجانب سے 18 طالبات نے حصہ لیا جنہوں نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی ,ہونہار طالبہ انفال زہرہ نے 1100 میں سے 1075 نمبر لیکر پہلی آمنہ بی بی نے1053 نمبر لیکر دوسری اور وریشہ خالد نے 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی چھ طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کیئے ہونہار طالبات نے اپنی کامیابی کو ادارے کے بہترین تعلیمی ماحول , اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ہے۔