سیلاب زدگان کیلئے اہلیان گو جرخان کی طر ف سے سراج الحق کو سترہ لاکھ کا چیک پیش
گوجر خان (نامہ نگار)الخدمت فانڈیشن ضلع راو لپنڈی کے زیراہتمام فلڈ ریلیف کنونشن میں الخد مت فانڈیشن گوجرخان کے جنرل سیکرٹری امتنان الر شید قاضی نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اہل گوجر خان کے تعاون سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو سترہ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،واضح رہے کہ اہل گوجرخان کے تعاون سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے الخدمت فانڈیشن کے فلڈ ریلیف فنڈ میں دیئے جا چکے ہیں.دیگر گھریلوسامان و راشن وغیرہ کی گاڑیاں اس کے علاوہ بھجوائی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلا می ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی و صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان راجہ محمد جواد اور جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنما راجہ عمیر خان بھی موجود تھے۔