سیلاب سے بچائو کیلئے سپرے وانی کے مقام پر ڈیم بنایا جائے
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈیرہ غازی خان کے علاقہ ٹرائیبل ایریا راگھی گھاج کے متاثرین سیلاب صالح محمد، جعفر، ظہور احمد رسول بخش،جلیل احمد، سلیم احمد، سخاوت علی ، محمد ناصر، اللہ داد رحمت اللہ ،غلام عباس غلام رسول، مقصود احمد غفوراحمد، عبدالرزاق نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقہ ٹرائیبل ایریا راگھی گھاج میں بھی سیلابی ریلوں کی وجہ سے ان کے 12 سو سے زائد گھر مال مویشی اور تمام جمع پونجی سیلاب کی نذر ہو گئی جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں لیکن ان کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں اور حکومتی سطح پر ان کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا جائے اور ان کی خوراک،طبی سہولیات اور مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے موذی وبائی امراض کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے ان کے علاقہ میں سپر بند بنائے جائیں اور وانی کے مقام پر ڈیم بنایا جائے تاکہ ان کی بارانی زمینیں سیلابی ریلوں کی تباہی سے بچ سکیں اور وہ سیلابی ریلوں سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ راگھی گھاج کھرڑ بزدار میں 12سو زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں اور وہ بغیر چھت کے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب ،ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راگھی گھاج کے متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی اور مالی امداد کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں اور مخیر حضرات آ ج مشکل کی اس گھڑی کی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔
ڈیم بنایا جائے