5 ڈاکو خواتین بچوں کو یرغمال بناکر کھانا کھاتے رہے، لاکھوں لوٹ کرفرار
لودھراں(کرائم رپورٹر) 5 ڈاکو خواتین بچوں کو یرغمال بناکر کھانا کھاتے رہے، لاکھوں لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی لودھراں کے علاقے بستی دورہٹہ میں ملک اللہ بخش آرائیں کے گھر پر پانچ کس نامعلوم مسلح ڈاکو نے حملہ آور ہو کر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنانے کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ تک لوٹ مار کرتے رہے۔کھانا کھایا،خواتین پر تشدد کرکے پھر جاتے ہوئے 9لاکھ کے زیورات اور2 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رات گئے تھانہ سٹی پولیس لودھراں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔
لوٹ کرفرار