ملتان سے سٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس کا آغاز میرے لیے اعزاز ہے:حیدر سلطان
ملتان ( نمائندہ خصوصی)لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے ریکس آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں بہت سی فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے کے بعد پہلی بار ہدایتکار و مصنف زوارحسین بلوچ کی ڈائریکشن میں سٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس کا آغاز کر رہا ہوں۔ ملتان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بہت سے سٹیج فنکار ادھر سے سٹار بن کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولا جٹ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فلم سٹار میرے والد سلطان راہی کی ایک یادگار فلم تھی۔ اس کی وجہ سے میں نے اور زوار حسین بلوچ نے مل کر مشاورت کی کہ اب مولا جٹ کو سٹیج ڈرامے کی شکل میں پیش کیا جائے۔۔اس موقع پر مصنف وہدایتکار زوار حسین بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے لیے کام کے بہترین مواقع فراہم کرے ۔