مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے :ٹیوٹا سٹاف یونین
رحیم ےارخان(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں ٹیوٹا سٹاف یونین وپنجاب ٹیوٹا ایمپلائزالائنس کے عہدیداروں کی خواتین سٹاف کے ساتھ میٹنگ، میٹنگ کی صدارت ضلعی صدرٹیوٹا سٹاف یونین وضلعی چئیرمین سردارساجدمحمودخان رند نے کی۔ سردارساجد محمودخان رند نے یونین کے حقوق و فرائض اور15،25فیصد ڈسیریٹی الاﺅنس کے حوالے سے کہا کہ الاﺅنس لیناہمارابنیادی حق ہے۔ 27 ستمبرکولاہور میں پرامن احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہنگائی کے اعتبار سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے اور15،25فیصد ڈسیریٹی الاﺅنس ہماراحق ہے ٹیوٹا اتھارٹی اوروزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کوتسلیم کیاجائے اور27 ستمبر سے پہلے نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے۔