علامہ حبیب الرحمن سچے عاشق رسول تھے:علامہ قاری رکن الدین
ملتان ( سماجی رپورٹر )جماعت اہل سنت کے رہنما صاحبزادہ علامہ قاری رکن الدین قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور قومی خوشحالی کے لئے باہمی اتحاد یکجہتی اور اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے علامہ حبیب الرحمن قادری سچے عاشق رسول تھے بزرگان دین نے اپنی تعلیمات میں یکجہتی کا درس دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ حبیب الرحمن قادری کے22 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرآخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اولیا کرام نے ہمیشہ بھوکوں کو کھانا کھلایا اور دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ اس موقع پر علامہ فاروق سعیدی،قاری فیض بخش رضوی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاضی محمد بشیر ،عزیز رسول سیفی،ڈاکٹر شہوار مصطفی،خالد اقبال خان،خواجہ فاضل،وسیم ممتاز ،سجاد ھامدی،خواجہ شاہد ضیلانی،محمد ایوب مغل،مرزا ارشد قادری،حافظ حبیب الرحمن ودیگرنے خطاب وہدیہ نعت پیش کیا آخر میں عالم اسلام کی سربلندی خصوصی سیلاب زدگان کے لئے دعا کی گی۔