حکومتی کوششوں سے اقوام عالم سیلاب کے بعد بحالی کیلئے کوشاں:شکیلہ لقمان

اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)رکن قومی اسمبلی سابق صدر مسلم لیگ ن ریاست امریکہ شکیلہ لقمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہبا زشریف اور موجودہ حکومت کی کاوشوں کیوجہ سے اقوام عالم پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کیلئے کوشاں ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی اقوم عالم کوپاکستان کی مدد کیلئے کہا ہے موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا عمران نیازی کو بخوبی ادراک ہو چکا تھا کہ انکی حکومت جا رہی ہے اسلئے انہوں نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف کاپروگرام خراب کیااپنی سیاست بچانے کیلئے نیازی نے ملک وقوم کا مستقبل داؤپر لگا دیا وزیراعظم میاں شہبا زشریف نے ملک بچانے کیلئے حکومت میں آئے میاں نواز شریف جلد وطن آکر پارٹی کی قیادت کرینگے مریم نوازشریف اپنے والد کی نقش قدم پر چل رہی ہیں عوام میں انکی پذیرائی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کرونا وائرس، روس یوکرائن جنگ اور حالیہ سیلاب نے پاکستانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا شکیلہ لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو چار ماہ قبل اس بات کا پتہ لگ گیا تھا کہ انکی حکومت نہیں رہنی اسلئے انہوں نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ خراب کیا اور ملکی معیشت تباہ کی عمران نیازی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف انتقامی کاروائیوں کے اور کچھ نہیں کیا احسن اقبال کیخلاف ناروال سپورٹس کمپلیکس کا جھوٹا مقدمہ بنایا شاھد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کا جھوٹاریفرنس بنوایا،رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا عوام کو ریلیف فراہم کرنے یا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا مسلم لیگ ن کی قیادت پر چوری کے جھوٹے الزامات لگانے والے خود توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چھپتا پھر رہا ہے ہمیں چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا ہے عمران خان کی نالائقی اورنا اہلی کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی اور توانائی کا مسئلہ درپیش ہے
شکیلہ لقمان