بلدیہ وسطی :ٹیکس چوری میں کمی‘ ریکوری میں بتدریج اضافہ
کراچی (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم کے اھکامات پر ریکوری ڈپارٹمنٹ نےکلیکشن میں اضافہ کے لئے ای پورٹل کمپیوٹرائزسسٹم کے ذریعے بھی ٹیکس وصولی شروع کر رکھی ہے جس سے ریکوری میں نہ صرف اضافہ ہورہا ہے بلکہ ٹیکس چوری میں بھی بہت حد تک کمی واقع ہوئی۔ دوسری جانب ترقیاتی کام بھی مناسب رفتار سے تکمیل کے مراحل طے کررہے ہیں۔100 پارک پروجیکٹس کے تحت چالیس پارکس کو تعمیرِ نو اور تزئینِ نو کے بعد عوام کے لئے کھول دِیا گیاہے۔جبکہ ضلع وسطی کے مختلف زونز میں شدید بارشوں کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانے والی سڑکوں کی مرمت اور تعمیرِ نو کا کام ترجیحاتی بنیادوں پر
جاری ہے۔ کورونا کے خلاف ویکسین لگانے اور ضلع وسطی کے تمام رہائشی اور کاروباری علاقوں سمیت ضلع وسطی میں قائم تمام اسکولوں میں بھی مچھر مار ادویات کااسپرے کیا جارہا ہے۔ جبکہ پولیو سے نئی نسل کو بچانے کے لئے پولیو کے خلاف ویکسین بھی پانچ سال تک کی عمر کے لاکھوں بچوں کو ہر مہم کے دوران پلائی جاتی ہے۔کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ کی جانب سے ہدایت پر ضلع وسطی میں بھی پانچ سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کو اسکولوں میں کووِڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔
طحہ سلیم