ضلعی انتظامیہ اسکول سیل کرنےکے فیصلے پر نظر ثانی کرے ‘سید طارق شاہ
کراچی (نیوز رپورٹر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین اورجنرل سیکریٹری پاکستان الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن سید طارق شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسکولوں کو سیل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے انہوںنے کہاکہ تعلیم دینا نان کمر شل سرگرمی ہے اسے تجارت سمجھنا یا اس پر ٹیکسز لگانا غیر مناسب ہے سید طارق شاہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وباء،سیلا ب اور مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا نا قابل تلافی نقصان ہو چکا ہے جسے پورے کرنے کےلئے سب کو ملکر کام سنجید گی سے کام کرنا ہوگا تا کہ شرح خواندگی اور معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے انہوںنے کہاکہ پشاور یونیورسٹی ٹاو¿ن میں اسکولوں کی بندش سے ہزاروں طلبہ ،اساتذہ اور والدین سخت تشویش میں مبتلا ہیںکیونکہ 22ہزار سے زائد طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے سید طارق شاہ نےخیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کوفوری حل کریں اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی بندش کو ختم کیا جائے ورنہ طلبہ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گاانہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق ہر بچے کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے نہ کہ تعلیم سے محروم کر دینا تعلیم دشمن رویئے کی وجہ سے علم دوست اور ماہرین تعلیم میں سخت تشویش پائی جاتی ہے سید طارق شاہ نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروے تعلیم کو عام کرنے میں حکومت کا ہاتھ بتا رہے ہیںتا کہ قوم کے مستقبل کوزیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ معاشرے پر منحصر ہے اس لئے طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بنے کے بجائے ان کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں تا کہ پاکستان میں تعلیم کا معیار بلند ہو سکے۔
سید طارق شاہ