ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کاماڈل سکول طالبات جی الیون ون کا دور ہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی کا اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات جی الیون ون کا دور ہ کیا،کلاسز کا بھی دورہ کیا اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ان سے سوالات بھی کیے،انکے ہمراہ ڈائریکٹر ٹو ڈی جی عرفان اللہ صاحب بھی تھے،اس دوران سکول میں تعلیمی سرگرمیاں بحسن خوبی جاری تھیں۔انھوں نے اساتذہ سے ملاقات بھی کی اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے رہنمائی بھی کی۔انھوں نے سکول کے شاندار نتائج پرپرنسپل مسز راحیلہ اویس اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہااورسکول ہذاءکو درپیش مسائل کو توجہ سے سنا اور انکے ممکنہ حل کی یقین دہانی کرائی۔