یوکرائن اور روس کے مابین بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ
کیف(شِنہوا)یوکرائن اور روس نے 24 فروری کو تنازعہ کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔جنگی قیدیوں سے برتا کے رابطہ کار ہیڈکوارٹرز نے جمعرات کے روز بتایا کہ تبادلے کے نتیجے میں 124افسران سمیت 215یوکرائنی شہری گھر واپس آ گئے ہیں۔آزاد ہونے والوں میں ماریوپول ازوستال سٹیل پلانٹ کی لڑائی میں شامل ازوف رجمنٹ کے حاضر سروس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ یوکرائنی بحریہ ، ریاستی سیکورٹی سروسز ، ریاستی کسٹم سروس اور دیگر ایجنسیوں کے فوجی بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ تبادلے کے تحت 2 شہریوں کو رہا کیاگیا ہے۔یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ تبادلے کے تحت 10غیر ملکی شہریوں کو بھی روسی قید سے رہا کرایا گیا ہے۔یوکرائن اور روس نے اپنا پہلا قیدیوں کا تبادلہ 24مارچ کو کیا تھا۔
یوکرائن اور روس