انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی‘ محمد کاشف
لودھراں ( کرائم رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت خبر نگار) ڈی پی او محمد کاشف اسلم کی اپنے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری۔ شہریوں کی داد رسی اور شکایات کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے۔ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے کہا کہ عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائےاور انصاف میں رکاوٹ اور تاخیر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔بعدازاں ڈی پی او محمد کاشف اسلم کا ڈی پی او آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔
ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل ہوں گے تو پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔