سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے لاہور قلندر، اخوت ہم آواز
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد اکٹھی کرنے کیلئے لاہور قلندر اور اخوت نے ملکر بیڑا اٹھا لیا، پی ایس ایل 7 کی ٹرافی فلاحی تنظیم اخوت کے سٹال پر رکھی جائے گی، شائقین کرکٹ ٹرافی کے ساتھ تصویر بنا سکیں گے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کی ٹرافی 24 ستمبر سے سیلاب زدگان کیلئے لبرٹی چوک لاہور پر لگائے گئے اخوت کے سٹال پر رکھی جائے گی، شائقین ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنا سکے گئے، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور فلاحی تنظیم اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جتنی تبائی ہوئی ایسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، شہری متاثرین کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں تاکہ مشکل میں گرے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔