ٹرانس جینڈر بل کی آڑ میں ملک میں ہم جنس پرستی کو تحفظ دینا ہے:ابوالخیر زبیر
لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے اعلان کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کی آڑ میں ملک میں ہم جنس پرستی کو تحفظ دینے اور اس کو قانون بنانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ سراسر اسلامی تعلیمات سے بغاوت ہے۔جمعیت علماءپاکستان ٹرانس جینڈر جیسے انتہائی خطرناک اور غیر اسلامی قانون کی منظوری کے خلاف جمعتہ المبارک23ستمبرکوملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی۔ پاکستان کے غیور عوام قرآن و سنت کے متصادم کسی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو دستور پاکستان اور قرار داد مقاصد کی صریح نفی ہے۔ لہٰذاعلماءو خطباءاپنے خطبات میں اس غیر اسلامی بل کے خلاف عوام الناس کو آگاہ کریں اور اس کو روکنے کیلئے عملی اقدامت کرتے ہوئے مساجد میں مذکورہ قانون کے خلاف مذمتی قراردادمنظور کی جائیں۔ انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے تمام مرکزی،صوبائی،ضلعی اور تحصیل ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرانس جینڈ قانون کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔