وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے جس میں وہ اہم علاقائی اورعالمی معاملات پرپاکستان کاموقف پیش کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کاپالیسی بیان پاکستان کی سفارتی رسائی اورعالمی شراکت داری اور اہم اداروں کے ساتھ تعلقات میں اضافہ میں کرداراداکرے گا۔پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہمیشہ ایک موثر اورتعمیری کرداراداکیاہے اورمتعددعلاقائی اورعالمی مسائل سمیت حالات حاضرہ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں عالمی ادارے کی طرف سے ذمہ داریاں سرانجام دینے میں اس سے تعاون کیاہے۔وزیراعظم کایہ خطاب عالمی امن ،سلامتی،پا ئیدارترقی کے فروغ اوردنیابھرمیں انسانی حقوق کے احترام میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردارکے حوالے سے پاکستان کے وعدوں کا عکاس ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38