ترجمان محکمہ زراعت نے گاجرکے کاشتکاروں کو 6 سے 8 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاجر کے کاشتکار لمبی جڑوالی فصل کی کاشت وبہترپیداوار کیلئے گہری میرا اور اگیتی پیداوارکے لئے ریتلی میرازمین کا انتخاب کریں تاہم یہ دیگر اقسام کی زمین میں بھی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کاشت کے لئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ اگر زمین اچھی طرح تیار نہ ہو اور اس میں مٹی کے ڈلے اور گوبرکی کچی کھادموجود ہوتوگاجر کی شکل و رنگت پوری طرح نشوونما نہیں پاتی اسلئے زمین کو خوب گہرائی تک نرم و بھربھرا کرنے کیلئے وتر حالت میں 3 سے 4 مرتبہ گہرا ہل چلاکر سہاگہ دیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ گاجر کی کاشت کے لئے ستمبرکا آخری عشرہ انتہائی موزوں ہے تاہم پچھیتی کاشت اکتوبرکے آخرتک جاری رکھی جاسکتی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024