گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا ہےکہ غریب آدمی کا سب سےبڑامسئلہ بیماری کاعلاج کراناہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری کیے ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کرواسکتےہیں۔ غریب آدمی کا سب سےبڑامسئلہ بیماری کاعلاج کراناہے۔
گورنرپنجاب نے مزید کہاکہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہیپاٹائٹس موذی مرض ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مرض کی تشخیص اور علاج کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔2030 تک پنجاب کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کا ہدف مقررکیا ہے۔