نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونےجارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونےجارہا ہے جہاں پہلے روز دو مقابلے کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق 3 بجے ناردرن بمقابلہ بلوچستان جبکہ 7:30بجے بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں 25 فیصد شایقین کے داخلے کی اجازت ہے جبکہ شایقین کو داخلے کے لئے ٹکٹوں کے ہمراہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لانا لازم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پندی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 ستمبر سے 3اکتوبر تک کھیلا جائیگا جبکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا دوسرا مرحلہ قدافی اسٹڈیم لاہور میں 6سے 13 اکتوبر تک شیڈول ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
واضح رہے ٹورنامنٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو گا۔